
Quran's Hidden Wisdom

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡم
وَقَالَ الرَّسُولُ يَا رَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَٰذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا (الفرقان ٣٠)
اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمائیں گےکہ اے میرے پروردگار! بےشک میری امت نے اس قرآن کو چھوڑ رکھا تھا۔
And the Messenger will say, O my Lord, indeed my people have abandoned this Quran. (Surah Al Furqan 25:30)
إِنَّ الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَادُّكَ إِلَىٰ مَعَادٍ ۚ قُل رَّبِّي أَعْلَمُ مَن جَاءَ بِالْهُدَىٰ وَمَنْ هُوَ فِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ (القصص 85 )
بے شک جس نے تم پر قرآن فرض کیا ہے وہ تمہیں معاد تک پہنچائے گا۔ فرما دیجئے میرے ربّ کو خوب علم ہے جو ہدایت لایا اور وہ جو کھلی گمراہی میں ہے۔
Indeed, He who imposed upon you the Qur’ān will take you back to a place of return. Say, "My Lord is most knowing of who comes with guidance and who is in clear error." (Surah Al Qasas 28:85)
قرآن کریم ہم پر فرض ہے ہمارے جملہ مسائل قرآن کریم سے دوری کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں ۔اور ان کے حل کیلئے قرآن کریم سے رجوع ہم پر فرض ہے ۔
The Holy Qur’an is an obligation upon us, and many of our struggles come from drifting away from its guidance. Seeking answers in the Qur’an isn’t just helpful—it’s necessary.
لَقَدۡ مَنَّ اللّٰہُ عَلَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ اِذۡ بَعَثَ فِیۡہِمۡ رَسُوۡلًا مِّنۡ اَنۡفُسِہِمۡ یَتۡلُوۡا عَلَیۡہِمۡ اٰیٰتِہٖ وَ یُزَکِّیۡہِمۡ وَ یُعَلِّمُہُمُ الۡکِتٰبَ وَ الۡحِکۡمَۃَ ۚ وَ اِنۡ کَانُوۡا مِنۡ قَبۡلُ لَفِیۡ ضَلٰلٍ مُّبِیۡنٍ (العمران 164)
اللہ نے احسان کیا ایمان والوں پر جو بھیجا ان میں رسول انہی میں کا پڑھتا ہے ان پر آیتیں اس کی اور پاک کرتا ہے ان کو اور سکھلاتا ہے ان کو کتاب اور کام کی بات اور وہ تو پہلے سے صریح گمراہی میں تھے۔۔
Certainly did Allāh confer favor upon the believers when He sent among them a Messenger from themselves, reciting to them His signs and purifying them and teaching them the Book and wisdom, although they had been before in manifest error. (Surah Al e Imran 3:164)
ہم اللہ تعالیٰ کےحضور صاحب قرآن خاتم النبیین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی نسبت سے قرآن کریم کے ظاہری اور باطنی فہم کی مودبانہ درخواست پیش کریں گے ۔ اِس لیے کہ اللہ تعالی کی رحمت سے قرآن کریم کا ظاہری اور باطنی فہم صاحب قرآن خاتم النبین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ہی عطا فرمائیں گے۔ ان شاءاللہ ہم قرآن کریم سے مکمل ہدایت کے لیے اپنی مودبانہ درخواست اورجدوجہد بلا تفریق مذہب ملت رنگ نسل قوم فرقے علاقہ اور صنف کے کریں گے ۔قرآن کریم ہدی للناس ہے ہدی للمتقين ہے ۔
With humility, we seek a deeper understanding of the Qur’an through our sacred connection with Prophet Muhammad ﷺ, the Seal of the Prophets, for true wisdom is granted through Him ﷺby Allah’s mercy. With sincerity, beyond all distinctions of faith, race, or nation, we strive for the Qur’an’s complete guidance—a light for all humanity and a path of enlightenment for the mindful ones.
وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَاۚ وَإِنَّ اللَّهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِينَ (العنكبوت 69)
اور جن لوگوں نے ہم میں جدوجہد کی ہم انہیں اپنی راہیں سجھا دیں گے اور بے شک اللہ محسنین کے ساتھ ہے۔
And those who strive in Us - We will surely guide them to Our ways. And indeed, Allāh is with the doers of good. (Surah Al Ankabut 29:69)
اللہ تعالیٰ کے احسانات سے ہماری مودبانہ جدوجہد تصریف آیات یعنی قرآن کریم کو قرآن کریم کے ظاہری اور باطنی فہم اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت مبارکہ سے ہی سمجھنے کی ہوگی ان شاء اللہ۔
By Allah’s grace, our humble pursuit is to understand the Qur’an through the method of Tasreef al-Ayat —where the Qur’an explains itself—seeking its manifest meanings and more profound wisdom, guided through our sacred connection with Prophet Muhammad ﷺ, the Seal of the Prophets.
ادْعُ إِلَىٰ سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ ۖ وَجَادِلْهُم بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ ۚ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِ ۖ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ (النحل 125)
اپنے رب کی راه کی طرف لوگوں کو حکمت اور بہترین نصیحت کے ساتھ بلایئے اور ان سے بہترین طریقے سے گفتگو کیجئے، یقیناً آپ کا رب اپنی راه سے بہکنے والوں کو بھی بخوبی جانتا ہے اور وه ہدایت یافتہ لوگوں سے بھی پورا واقف ہے ۔
Invite to the way of your Lord with wisdom and good instruction, and discuss with them in a way that is best. Indeed, your Lord is most knowing of who has strayed from His way, and He is most knowing of who is guided. (Surah Al Nahl 16:125)
ہم بحیثیت طالب علم قرآن کریم کی آیات محکمات ،متشابہات، ظاہراور باطن میں پوشیدہ روحانی حکمتوں کی تلاش کی سعی اور اس طرف لوگوں کو احسن طریقے سےمتوجہ کریں گے۔ ہم بحث و مباحثے سے اجتناب کریں گے اور جملہ آداب اور بصدعزت و احترام ایک دوسرےسےاستفادے کے ذریعے قرآن کریم کے ظاہری اور باطنی فہم کا حصول یقینی بنا کر ہدایت یافتہ اور انعام یافتہ لوگوں میں شامل ہونے کی کوشش کریں گے ۔ یہی ہمارا یہاں جمع ہونے کا مقصد ہے ۔
As seekers of knowledge, we strive to understand the Muhkamat (clear) and Mutashibahat (allegorical) verses of the Qur’an, uncovering both its outward and more profound wisdom. With sincerity and respect, we will learn from one another, avoid argumentation, and ensure our pursuit remains of reverence and enlightenment. Our goal is to be among the guided and blessed.
أَفَلَا يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ أَمْ عَلَىٰ قُلُوبٍ أَقْفَالُهَا (محمد ﷺ 24)
کیا یہ لوگ قرآن پر تدبر ّنہیں کرتے یا ان کے دلوں پر قفل پڑ چکے ہیں۔۔
Then do they not reflect upon the Qur’ān, or are there locks upon hearts? (Surah Muhammad ﷺ 47:24)
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں غور و فکر کرنے کی توفیق عطا فرمائیں اور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی معرفت سے ہمارے دلوں کے بند قفل کھول دیں آمین ۔
We pray that Allah grants us the ability to reflect upon the Qur’an and, through our connection with the Prophet ﷺ, unlock our hearts. Ameen.
رَّبِّ زِدۡنِى عِلۡمًا (طه 114)
اے رب میرے علم میں اضافہ فرما
My Lord, increase me in knowledge (Surah Taha 20:114)
دعا ہے اللہ تعالیٰ ہمارے ظاہری اور باطنی علم میں اضافہ فرمائیں آمین یا رب العالمین ۔
We pray that Allah increases us in manifest knowledge and more profound wisdom. Ameen.
Join Our WhatsApp & Social Channels
Every Wednesday & Saturday
Class Timings:
- Pakistan 🇵🇰 8:00 PM
- India 🇮🇳 8:30 PM
- California, USA 🇺🇸 8:00 AM
- New York, USA 🇺🇸 11:00 AM
to join our Quran's Hidden Wisdom WhatsApp group .